سنو اے دیوانی لڑکی ! آزاد غزل

سنو اے دیوانی لڑکی تیرا ہر خط میں مجھے یوں لکھنا کہ سنیے دیکھیے آپ کو دیکھ کر آپ ہی کو سوچ کر میری سانسیں چلتی ہیں میر...


سنو اے دیوانی لڑکی
تیرا ہر خط میں
مجھے یوں لکھنا
کہ سنیے
دیکھیے
آپ کو دیکھ کر
آپ ہی کو سوچ کر
میری سانسیں چلتی ہیں
میری صبح نکھرتی ہیں
میرا دن گزرتا ہے
میری راتیں ڈھلتی ہیں
سن ارے او مجنوں لڑکی
بن تیرے اب یہ سانسیں
تھم جانے کو ہیں
کہ بن تیرے اب میری صبح بھی
نکھر نہیں پاتی
دن تو کسی توڑ کٹ ہی جاتا ہے
میری راتیں ڈھل نہیں پاتی
سنواے پاگل لڑکی
تیرا جو ہر خط کے اختتام میں
مجھے یوں لکھنا
جی سنیے
دیکھیے
اپنا خیال رکھیے گا
اپنا دھیان رکھیے گا
آپ کے دم سے ہی
کہ آپ کے سنگ ہی
میری ذات کی تکمیل ہے
سن اے مجنوں لڑکی
بچھڑ کر تجھ سے
بہت ہی خاموش رہتا ہوں
کہ خیال بھی اب تو اپنا
میں رکھ نہیں پاتا ہوں
تو نے جو وعدہ مجھ سے لیا تھا
وہ اب ٹوٹ جانے کو ہے
پلٹ آ کے اب یہ زندگی کی ڈور بھی
کٹ جانے کو ہے
سن ارےاو دیوانی لڑکی
جو ہو سکے تجھ سے
تو لوٹ آ
لوٹ آ کہ
میری ذات میں
کئی برسوں کی تھکن باقی ہے
ابھی میری ذات کی بھی
تکمیل ہونا باقی ہے

تبصرے


ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔

نام

ادب,1,اقوال,3,بچپن,2,تحاریر,4,جوانی,1,دسمبر,1,دکھی شاعری,54,دو مصرے,51,رمضان,1,زومعانی,5,شاعری,67,صوفیانہ،,1,عید,2,غزلیں,9,محبت بھری شاعری,9,مذہبی شاعری,3,مزاحیہ شاعری,1,
rtl
item
سید پارس سہیل: سنو اے دیوانی لڑکی ! آزاد غزل
سنو اے دیوانی لڑکی ! آزاد غزل
https://2.bp.blogspot.com/-d8BYw8AHPVQ/V0vqljnKBOI/AAAAAAAAFkc/v1Jyv3vG3CYGId3Fppr6yKGVDosKdxEdgCK4B/s640/Suno%2BAye%2BDeewani%2BLarki.png
https://2.bp.blogspot.com/-d8BYw8AHPVQ/V0vqljnKBOI/AAAAAAAAFkc/v1Jyv3vG3CYGId3Fppr6yKGVDosKdxEdgCK4B/s72-c/Suno%2BAye%2BDeewani%2BLarki.png
سید پارس سہیل
http://www.paarissohail.tk/2016/05/blog-post.html
http://www.paarissohail.tk/
http://www.paarissohail.tk/
http://www.paarissohail.tk/2016/05/blog-post.html
true
31179287961863754
UTF-8
تمام اشاعت دیکھیے کوئی اشاعت نہیں ملی مزید دیکھیے مزید پڑھیے جواب دیجئے جواب منسوخ کیجئے حذف کریں کی طرف سے صفحہ اول صفحات اشاعات مزید دیکھیے مطلقہ اشاعات سرنامہ محفوظ شدہ تلاش کیجئے تمام اشاعات آپ کی درخواست سے مطلق کوئی اسشاعت موجود نہیں ہے پچھلے صفحے پر جائیے اتوار سوموار منگل بدھ جمعرات جمعہ المبارک ہفتہ اتوار سوموار منگل بدھ جمعرات جمعہ المبارک ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago فالورز فالو THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy